سندھ ہائیکورٹ ،جعلی قیدیوں سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

سندھ کی جیلوں میں 41 جعلی قیدی ہیں ، انصار برنی ٹرسٹ ، کچھ قیدی رہا ہوگئے ہیں باقی ضمانت پر ہیں ، کوئی جعلی قیدی جیل میں نہیں ،جیل انتظامیہ

منگل 21 فروری 2017 12:16

سندھ ہائیکورٹ ،جعلی قیدیوں سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق درخواست پر جیل انتظامیہ سے فراہم ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔ منگل کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ کے جیلوں میں 41 جعلی قیدی اسیر ہیں ۔ عدالت میں ڈی آئی جی جیلز اور سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ پیش ہوئے اور جیل انتظامیہ کی جانب جواب داخل کیا جس میں کہا گیا جن قیدیوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے ان میں سے کچھ رہا ہو گئے ہیں اور باقی ضمانت پر ہیں ، جیل میں کوئی جعلی ناموں سے قیدی نہیں ہے ۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا اور حکومت سے بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے بھی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی