سکیورٹی ہونے پر ہی دھماکہ گیٹ پر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر

دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ، عینی شاہدین

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 فروری 2017 12:03

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2017ء)چارسدہ میں تحصیل تنگی میں کچہری کے باہر دھماہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ کچہری گیٹ پر موجود سکیورٹی نے ایک حملہ آور کو روک لیا تھا جسے فائرنگ کر کے موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا حملہ آور کچہری کے اندرجانے میں کامیاب ہو گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سکیورٹی بڑھائی ہوئی ہے ۔ کچہری کے باہر سکیورٹی ہونے کی وجہ سے ہی دھماکہ کچہری کے گیٹ پر ہوا۔ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔