چارسدہ : کچہری کے قریب دھماکے ،6 افراد شہید 20 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 فروری 2017 11:48

چارسدہ : کچہری کے قریب دھماکے ،6 افراد شہید 20 افراد زخمی
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2017ء) چارسدہ میں تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب دھماکے ہوئے ۔کچہری گیٹ کے باہر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ۔ دھماکوں کے بعد علاقہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ دھماکوں میں 6 افراد شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔دھماکوں میں زخمی افراد کے علاج کے لیے قریبی علاقہ جات کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ابراہیم نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچہری میں تین خود کش حملہ آور داخل ہوئے تھے ۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق کچہری گیٹ کے قریب تین خود کش بمباروں کو مار دیا گیا ہے ۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مزید دہشتگردوں کے ہونے کی اطلاعات ہیں جس پر ملحقہ علاقہ جات میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔