ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’مائن‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا

فلم 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 21 فروری 2017 11:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء)بارودی سرنگوں سے بھرے ریگستان میں زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف امریکی فوجی،سنسنی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’مائن‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریگستان،بارودی سرنگوں کا جالاور تنہا فوجی،فلم مائن کی کہانی ماہر نشانے باز فوجی کی ہے جو اپنے مشن میں ناکام ہو جاتا ہے ۔بارودی سرنگوں سے بھرے ریگستان میں زندگی اور موت کے درمیان پھنسے اس فوجی کو امداد کے لیے 52گھنٹے انتظار کرنا ہوتا ہے،مگر پھرایک کے بعد ایک مصیبت اسے گھیر لیتی ہے ۔فلم 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔