سنسنی خیز فلم’’47میٹرز ڈائون‘‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا

سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 21 فروری 2017 11:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سمندر کی سینتالیس میٹر گہرائی میں خوف کا عالم،دہشت کا راج،زیر سمندرکی سیر گلے پڑ گئی اورشارک پیچھے لگ گئی،دو تیراک بہنوں کی سنسنی خیز فلم47میٹرز ڈائون کا ٹریلر جاری ہو گیا۔

(جاری ہے)

جوہانز رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں مینڈی موور،کلیئر ہولٹ،میتھیو موڈائن،یانی جیلمین اور کرس جے جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیمز ہیرس کی پروڈیوس کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :