کامیڈی فلم ’’دی اسمرفز ‘‘کے نئے حصے’’ اسمرفز:دی لوسٹ ولیج ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلی30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 21 فروری 2017 11:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’’دی اسمرفز ‘‘کے نئے حصے’’ اسمرفز:دی لوسٹ ولیج ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیں گے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلی30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :