ہالی ووڈ تھرلر فلم’’ بیتھنی‘‘ (Bethany) کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا

ْکینتھ گسٹ کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 21 فروری 2017 11:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم’’ بیتھنی‘‘ (Bethany) کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز کلن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اس کی ماں کی تلخ یادیں خوفزدہ کرتی رہتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں اسٹیفنی اسٹیٹس،زیک وارڈ،ٹام گرین،شینن ڈوہرتے،لیون رسم اور کیلون پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کینتھ گسٹ کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :