ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’پاور رینجرز‘کا نیا ٹریلر جاری

تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا

منگل 21 فروری 2017 11:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’پاور رینجرز‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاو?ن کے رہائشی ایسے پانچ ایسے طالب علموں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔

ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایک سو پچاس ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :