برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹیول، ہنگری کی فلم نے میدان مارلیا

میلے میں ہنگری کی فلم ’’آن باڈی اینڈ سول‘‘ جیوری ارکان کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئی

منگل 21 فروری 2017 11:31

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا گولڈن بیئر ایوارڈ ہنگری کی فلم ’آن باڈی اینڈ سول‘ کے نام رہا۔

(جاری ہے)

دس روزہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کے دوران 18 فلموں میں مقابلہ ہوا، میلے میں ہنگری کی فلم ’آن باڈی اینڈ سول‘ جیوری ارکان کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئی اور گولڈن بیئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔بہترین ڈائریکٹر فن لینڈ کے آکی کورسمیکی ،بہترین اداکارآسٹرین جارج فریڈرک اور بہترین اداکارہ جنوبی کوریا کی کم من ہی قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :