ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش

ورن دھون نے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کی فلم’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے‘ فلم 11 مارچ کو ریلیز ہو گی

منگل 21 فروری 2017 11:31

ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے مشہورکامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کرشادی کی پیش کش کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار ورن دھون ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کی پروموشن کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ شائقین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ شو کے دوران ورن دھون نے سب کے سامنے عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کی جس سے نہ صرف تمام شائقین حیران ہوئے بلکہ اداکارہ بھی شرماتی نظر آئیں تاہم عالیہ نے شادی کی آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کپل شرما کے شو میں ورن دھون کی عالیہ کو شادی کی پیش کش حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کے مطابق اور فلم کی تشہیر کے لیے تھی جب کہ شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں لیکن جلد ہی شو کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رن جوہر کی فلم’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :