بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز سوموار کو شام 4 بجے طلب

منگل 21 فروری 2017 11:31

کوئٹہ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائمقام گورنر بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز سوموار27فروری2017شام 4 بجے اسمبلی حال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیبنٹ سیکرٹریٹ(کیبنٹ ڈویژن) حکومت پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے 19تا26فروری2017بیلا روس کے سرکاری دورے کے عرصے کے دوران محترمہ راحیلہ حمید خان درانی قائمقام گورنر بلوچستان کے فرائض سرانجام دیں گی۔