دبئی:خبردار ہیکرز آپ کی گاڑی بھی چرا سکتے ہیں، ماہرین

منگل 21 فروری 2017 09:35

دبئی:خبردار ہیکرز آپ کی گاڑی بھی چرا سکتے ہیں، ماہرین
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017) :پچھلے چند سالوں میں گاڑیاں مینول ٹرانسمیشن سے آٹو میٹک اور انٹرنیٹ کنٹرول ہوتی جا رہی ہیں۔جیسے گاڑی کا دروازہ بند کرنا ،اسٹارٹ کرنا، اور دوسری چھوٹی موٹی چیزیں اب انٹرنیٹ سے کنٹرول ہو سکتی ہیں ۔ تاہم اس فائد ے کے ساتھ نقصان بھی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز اب آپ کی گاڑی کو دور بیٹھے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔

گاڑی چرانے کے لیے بھی ہیکنگ کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی چونکہ ایسا شہر ہے جہاں دنیا جہاں کی جدید ترین گاڑیاں ہیں تو یہاں ایسے ہیکر ز کو مہنگی ترین گاڑی چرانے کا موقع مل سکتاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ گاڑی کے انٹرنیٹ سسٹم کو اور سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے ۔ماہرین نے ایسی گاڑیوں میں متعددخامیاں تلاش کی ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔گاڑی کو کنٹرول کرنے والی ایپ کے کوئی زیادہ اور بہتر سکیورٹی فیچرز نہیں ہیں۔
۔انٹرنیٹ ایپ ہیکرز کے حملوں کے خلاف زیادہ موثر نہیں ہے ۔
۔سکیورٹی کے لیے استعمال ہونے والے پاسورڈ اور لاگن ہیکرز کے خلاف بالکل کارآمد نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :