بحرین: ہفتہ بھر رہنے والی بارش نے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی

منگل 21 فروری 2017 09:35

بحرین: ہفتہ بھر رہنے والی بارش نے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی
بحرین: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017) : پچھلے پورے ایک ہفتے سے سعودی عرب ، بحرین اور متحد ہ عرب امارات میں بارشیں ہو رہی ہیں۔سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تو بارشوں نے تباہی مچائی اس کے ساتھ ساتھ بحرین میں منامہ اور دیگر علاقوں میں تباہی مچادی ہے ۔ بحرین کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔انڈر پاسز اور پارکوں او رسڑکوں پر ابھی تک پانی جمع ہے ۔

(جاری ہے)

بہترین انتظامات ہونے کے باوجود متعدد علاقوں میں ابھی تک پانی نہیں نکلا جا سکا۔ بچوں کو متعدد سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔گزشتہ روز بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ نے منامہ کی متعدد سڑکوں کا دورہ کیا اور میونسیپلیٹی حکام کی طرف سے کیئے گئے انتظامات کا جائز ہ لیا ۔بارشوں سے مختلف علاقوں میں کافی مالی نقصان ہو اہے ۔تاہم بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سول ڈیفنس سمیت آرمڈ فورسز بھی مدد کر رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :