دبئی:متحدہ عرب امارات میں لاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش مسترد کر دی

منگل 21 فروری 2017 09:35

دبئی:متحدہ عرب امارات میں لاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ..
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): امریکن وائٹ ہاﺅس کے ذرائع کا کہناہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر متحدہ عرب امارات میں لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمرل رابرٹ نے صدر کی پیشکش کو مسترد کر دیاہے ۔واضح رہے کہ ایڈمرل رابرٹ حالیہ دنوں میں ابو ظہبی میں رہائش پذیر ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن کے بعد رابرٹ کو عہدے کی پیشکش ہوئی تھی ۔رابرٹ کے خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ مالی اور خاندانی معاملات ہیں ۔