ینبوع:سعودی خاتون نے بچوں کو پالنے کے لیے چائے کا ہوٹل بنا لیا

منگل 21 فروری 2017 09:19

ینبوع:سعودی خاتون نے بچوں کو پالنے کے لیے چائے کا ہوٹل بنا لیا
ینبوع: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): سعودی عرب میں جہاں ہزاروں افراد بہتر زندگی گزار رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جن کی زندگی جد وجہد پر مشتمل ہے ۔ ان میں سے ہی ایک اُم رکان ہے ۔ اُم رکان کے شوہر نے کچھ عرصہ قبل اسے طلاق دے دی تھی ۔ اُم رکان کے پانچ بچے ہیں ۔ اس کے پاس طلاق ملنے کے بعد کوئی چارہ نہ تھا کہ بچوں کا پیٹ کیسے پالے مگر پھر اس نے مختلف اپنے ہی علاقے کی گلی میں چائے بیچنا شروع کی جس سے اس کی آمدنی آہستہ آہستہ بڑھی اور بچوں کا معیارِزندگی بھی بلند ہوا۔

(جاری ہے)

اُم رکان نے سعودی اخبار کو بتایا کہ طلاق کے بعد کسی بھی اس کی مدد نہیں کی وہ بالکل اکیلی رہ گئی جبکہ اس کے پانچ بچے بھی تھے جن کو پالنے کی ذمہ داری بھی تھی ۔اس مقصد کے لیے میں نے بجائے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے اپنا کام کرنے کا سوچا ۔ پھر ایک جگہ پسند کی اور وہاں چائے کا چھوٹا سا ڈھابہ لگا لیا ۔شروع میں تھوڑی مشکل ہوئی مگر پھر میرے کام میں برکت پڑگئی۔جبکہ ساتھ ہی ینبوع کے سرکاری خیراتی ادراے کی جانب سے اسے کرائے کی رقم ملنا بھی شرو ع ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ آئند ہ کچھ ماہ تک ینبوع میں بے گھر افراد 530گھر تقسیم کیئے جائیں گے ۔اور ان گھروں کی تقیسم میں اُم رکان کا نام بھی ہے ۔