ریاض:آرمکو کی پائپ لائن لیک ہونے سے کنٹریکٹر جاںبحق ، تین شدید زخمی

منگل 21 فروری 2017 09:19

ریاض:آرمکو کی پائپ لائن لیک ہونے سے کنٹریکٹر جاںبحق ، تین شدید زخمی
ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): سعودی آرمکو کی ایک سائٹ کی پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے کنٹریکڑ موقع پر جاںبحق جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سعودی آرمکو کے ترجمان کا کہناہے کہ”پائپ لائن لیک ہونے اور اس کی زد میں آکر ایک کنٹریکٹر جاں بحق جبکہ دو کنٹریکٹرز سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرن دیا گیاہے ۔پائپ لائن لیک ہونے کا حادثہ دیہران سے 60کلومیٹر دور عبیق میں پیش آیا ۔