ابو ظہبی: پارکنگ جرمانہ ٹکٹس کو چیلنج بھی کیا جا سکے گا

منگل 21 فروری 2017 09:06

ابو ظہبی: پارکنگ جرمانہ ٹکٹس کو چیلنج بھی کیا جا سکے گا
ابو ظہبی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):ابو ظہبی کے رہائشیوں کے لیے خوشی کی خبریہ ہے کہ اب پارکنگ کے جرمانوں کی ٹکٹس کو باقاعدہ چیلنج کیا جا سکے گا۔ابوظہبی کے ڈپارٹمنٹ آف میونسپل افئیرز اینڈ ٹرانسپورٹ ( ڈی ایم اے ٹی ) کے ترجمان کا کہناہے کہ اب ان جرمانوں کی ٹکٹس کا بارے میں جانچ پڑتال کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کئی افراد کو جرمانے کے ٹکٹس پراعتراض ہو تاہے ۔

(جاری ہے)

جن افراد کو کسی ٹکٹ پراعتراض ہو وہ اس کمیٹی میں درخواست دے کر اپنامدعا بیان کر سکتاہے ۔اور اگراسے غلط جرمانہ کیا ہو گا تو اسے واپس بھی لے لیا جائے گا۔کسی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری کو کوئی اعتراض ہو گا تو جرمانے کا ٹکٹ جاری ہونے کے پندرہ دن کے اندر اس کمیٹی میں اپیل کر سکتاہے ۔ اس سروس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔گاڑی مالکان کسی بھی مواقف سنٹر میں جا کر اپنی درخواست جمع کر وا سکتے ہیں۔