عمانی ریال سعودی عرب میں تبدیل کر وائے جا سکتے ہیں ؛ سعودی حکام

منگل 21 فروری 2017 09:06

عمانی ریال سعودی عرب میں تبدیل کر وائے جا سکتے ہیں ؛ سعودی حکام
عمان: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی (ساما) کے ترجمان کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی عمانی کرنسی کی تبدیلی والی ویڈیو بالکل جھوٹی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک عمانی شہری نے سعودی عرب میں کرنسی ایکسچینج پر کرنسی تبدیل کرواتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی ،جس میں کرنسی ایکسچینج کے نمائندے نے عمان ی کرنسی لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمانی ریال سعودی عرب میں قابل قبو ل نہیںہیں ۔

اس واقعہ کے بعد عمانی شہری نے اس ویڈی کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا تھا ۔ تاہم اب ساما نے اس ویڈیو کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عمانی کرنسی ہرسعودی منی ایکسچینج میں تبدیل کروائی جا سکتی ہے ۔اورسعودی بنکوں سمیت ہر جگہ کرنسی قبول کی جارہی ہے ۔ تاہم ساما نے اس ویڈیو کی تصدیق کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔