دبئی:اماراتی خواتین پر مبنی شارٹ فلم نے سب کی توجہ حاصل کر لی

منگل 21 فروری 2017 09:06

دبئی:اماراتی خواتین پر مبنی شارٹ فلم نے سب کی توجہ حاصل کر لی
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): اماراتی خواتین کھلاڑیوں کو مزید با اختیار بنانے کے لیے سپورٹس کا سامان بنانے والی بڑی کمپنی ”نائیکی “ نے ایک شارٹ فلم بنائی ہے۔فلم 19فروری کو آن ائیر کی گئی جس میں اماراتی خواتین کو مختلف کھیلوں میں مزید بہتر کار کردگی ،محنت ، اور ایک مقام حاصل کرنے کے لیے جد و جہد کرتے دکھایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس فلم کا نام ” لوگ آپ کو کیا کہیں گے “ رکھا گیاہے ۔

Nikeکی جانب سے اس فلم میں پانچ ایسی اماراتی خواتین کے بارے میں بتایا ہے جو اپنے قبیلے کی روایات سے ہٹ کر کھیل کے میدان میں آئیں اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔ان میں مشہورایتھلیٹ پارکور ٹرینر امل مراد ، سکیٹر زہراہ ، پاپ سنگر بلقیس فاطمی ، فینسر اینس بو بکری ،اور خاتون باکسر عارفہ بسیسو شامل ہیں۔