دبئی پولیس نے 3.6ملین درہم ڈکیتی میں ملوث گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا

منگل 21 فروری 2017 08:51

دبئی پولیس نے 3.6ملین درہم ڈکیتی میں ملوث گروہ کے ارکان کو گرفتار کر ..
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ اور عمانی حکام کے تعاون سے منی ایکسچینج سے 3.6ملین درہم چرانے والے گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے منی ایکسچینج سے بدھ کے روز ڈکیتی کے دوران 3.6ملین درہم کرنسی لوٹ لی تھی ۔جبکہ دبئی پولیس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 48گھنٹوں میں تمام چور گرفتا رکر لیے ہیں۔دبئی پولیس نے منی ایکسچینج کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ مرتب کردہ قوانین کے مطابق منی ٹرانسفر کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔