دبئی:ہیلتھ انشورنس پالیسی کی تاریخ میں ایک بار پھر31مارچ تک توسیع کر دی گئی

منگل 21 فروری 2017 08:51

دبئی:ہیلتھ انشورنس پالیسی کی تاریخ میں ایک بار پھر31مارچ تک توسیع کر ..
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):دبئی محکمہ صحت نے ایک بار پھر لازمی ہیلتھ انشورنس پالیسی کی تاریخ میں توسیع کر تے ہوئے 31مارچ تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے ۔دبئی ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے اس بار سرکولر جاری کیا گیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے 31مارچ 2017تک ہیلتھ انشورنس مہیا نہ کی گئی تو ان کے خلاف باقااعدہ کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نئی توسیع کا اعلان متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد ہمدان بن محمد راشد االمکتو م نے ایگزیکٹوکونسل کی قرارداد نمبر 6سال 2017کی منظوری دی ۔ واضح رہے ہیلتھ انشورنس قانون کی شق نمبر 11کے تحت 98فیصد رہائشیوں کی پہلے ہی ہیلتھ انشورنس ہو چکی ہے ۔ اس تاریخ میں اضافہ کا مقصد رہ جانے والے دو فیصد رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس کے نیٹ میں لاناہے ۔