دبئی:21سالہ غیر ملکی لڑکی کو عصمت فروشی کے دھندے میں زبردستی شامل کرنے والا غیر ملکی شہری گرفتار

منگل 21 فروری 2017 08:51

دبئی:21سالہ غیر ملکی لڑکی کو عصمت فروشی کے دھندے میں زبردستی شامل کرنے ..
دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017): دبئی پولیس نے ایک 35سالہ شامی شہری کو 21سالہ مراکشی لڑکی کو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں لانے اور پھر اسے عصمت فروشی کروانے کے جرم میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شامی شہری نے مراکشی لڑکی کو غیر قانونی بارڈر کراس کرانے اور بعد میں اسے جسم فروشی کے دھندے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے 21سالہ لڑکی کو بارڈر عبور کروانے کے لیئے جعلی پاسپورٹ اور دیگر کاغذات تیار کیئے تھے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی ملزم مذکورہ لڑکی کو بزنس بے کے علاقے میں کسی کو بیچنے کے لیے لایا ہے ۔ ہم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ملز م کے قبضے سے لڑکی کو بھی برآمد کر لیا ۔تحقیقات کے بعد لڑکی نے بھی اعتراف کیا کہ ملزم اس سے جسم فروشی کرواتا تھا۔