دبئی:اماراتی شہری نے خاتون کی لاش اسکی بہن کے گھر کے باہر پھینک دی

منگل 21 فروری 2017 03:25

دبئی:اماراتی شہری نے خاتون کی لاش اسکی بہن کے گھر کے باہر پھینک دی
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):دبئی کریمنل کورٹ نے اماراتی شہری پر قتل کیس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اماراتی خاتون زائد مقدار میں ہیروئن پینے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی تھی ۔اس کے مبینہ ساتھی اماراتی شہری نے لاش کو اپنی گاڑی میں ڈال کر اماراتی خاتون کی بہن کے گھر کے دروازے کے باہر پھینک دی تھی ۔ پولیس تحقیقا ت کے بعد ملزم کو گرفتا رکر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اماراتی خاتون کا قتل نہیں کیا کیونکہ خاتون کے قتل والے دن وہ ہسپتال میں تھا ۔تاہم پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم نے خاتون کی لاش اس کی بہن کے گھر کے آگے پھینکی تھی ۔خاتون کی بہن اور اماراتی شہری کے گھر سے ملنے والے شواہد کے مطابق ملزم اور اماراتی خاتون دونوں نشے کے عادی تھے اور جاں بحق ہونے والی اماراتی خاتون منشیات کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے جاں بحق ہوئی تھی ۔عدالت نے کیس کا فیصلہ 27فروری تک ملتوی کردیا ہے ۔
Ç