جدہ:صرف ان حالات میں گھریلو ورکر اپنی سپانسر شپ تبدیل کر سکتے ہیں

منگل 21 فروری 2017 03:25

جدہ:صرف ان حالات میں گھریلو ورکر اپنی سپانسر شپ تبدیل کر سکتے ہیں
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):سعودی وزارت محنت برائے سماجی ترقی کے وزیر علی الغفیس نے گھریلو ورکروں کے سپانسر کی تبدیلی کے قوانین پر دستخط کر دیئے ہیں۔نئے قانون کے مطابق تیرہ وجوہات کی بنا پر گھریلو ملازم اپنا سپانسر تبدیل کر سکتاہے۔نئے اقدامات کا مقصد گھریلو ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔گھریلو ملازمین میں ڈرائیور،خادمائیں، مالی ،وغیر ہ شامل ہیں۔

گھریلو ملازم کو اگر کفیل یا سپانسر دیر سے تنخواہ دے رہاہو یا کئی ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی نہ کرے تو وہ اپنے سپانسر تبدیل کر سکتا ہے۔
 ۔اگر کوئی گھریلوملازم مملکت میں آنے سے تین ماہ تک تنخواہ وصول نہ کر سکاہو تو اس کو اپنا کفیل بدلنے کا پورا حق ہے۔
 ۔مملکت میں آنے کے پندرہ دن کے اندر کفیل کی طرف سے کسی طرح کی رہائش فراہم نہ کرنے پر بھی کفیل تبدیل کیا جاسکتاہے ۔

(جاری ہے)


۔مملکت آنے کے تیس دن کے اندر اقامہ نہ بنوا کر دینے والے کفیل کو چھوڑ کر کسی اور جگہ ملازمت کرنے کا اہل ہو گا۔
۔اپنا گھریلو ملازم کسی شہری کے پاس کا م کی غرض سے فراہم کرنے والے کے ملازم کو پورا حق ہے کہ وہ اپنے کفیل سے کسی دوسری جگہ کام کرنے کے لیے سپانسر شپ ختم کرواسکتاہے ۔
۔کفیل اپنے گھر اور انتہائی قریبی افراد کے علاوہ کسی گھریلو ملازم کو کسی دوسری جگہ کام کرنے کی غرض سے بجھوائے تو بھی گھریلوملازم کے پاس حق ہے کہ وہ اپنا کفیل تبدیل کروانے کی درخواست دے سکتاہے ۔


۔گھریلوملازم سے خطرناک کام کروانا (الیکٹریشن ، اے سی ٹیکنیشن ) یا اسی طرح کے خطرناک کام ۔
۔گھریلوملازم سے بُرا برتاﺅ کرنے والے کفیل کی سروسز ختم کرکے ملازم کو کسی دوسری جگہ کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔
۔کفیل کی موت کی موت یا کسی دوسری وجہ سے ملازم کی تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ملازم کو حق حاصل ہے کہ وہ کہیں بھی اپنے لیے نئے کفیل کے انڈر رہے کر کام کر سکتاہے ۔
۔نئے گھریلو ملازم کے لیے کفیل 15دن کے اندر فیصلہ کر سکتا ہے تاہم کفیل کا ان دنوں کی تنخواہ بھی ملازم کو ادا کرنا ہو گی ۔