الخرج: وادی میں غیر قانونی تعمیرات پرگورنر نے حکام کی سخت سرزنش کر دی

منگل 21 فروری 2017 03:25

الخرج: وادی میں غیر قانونی تعمیرات پرگورنر نے حکام کی سخت سرزنش کر دی
الخرج:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،21فروری 2017):حالیہ بارشوں کے بعد الخرج کے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پانی اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے اہم اجلاس میں گورنر الخرج شبیلی القرنی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر اعلی سرکاری حکام کی سخت سرزنش کی ۔

(جاری ہے)

القرنی کا کہنا ہے کہ وادی میں کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کسی بھی طرح درست نہیں ہے ۔ایسے کمرشل منصوبے کسی بھی صورت منظور نہیں کیے جانے تھے ۔پچھلے چند سالوں میں ان کمرشل عمارتوں کے ساتھ رہائشی عمارتیں تعمیر ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو اہے ۔عمارتوں کی وجہ سے علاقے میں جگہ تنگ ہوگئی جس کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچائی ۔ اب علاقے میں متعدد سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں ۔جبکہ متعدد جگہوں پر پانی کھڑا ہے ۔