اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویٹالی چرکن اچانک زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 21 فروری 2017 03:12

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویٹالی چرکن اچانک زندگی کی بازی ہار گئے
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویٹالی چرکن نیویارک میں اچانک دم توڑ گئے۔ روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ابھی تک ان کی موت کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وہ معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک امریکی سرکاری افسر کے مطابق ویٹالی چرکن کو دل کا دورہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :