بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے ہی ملک کے مصنف پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی

منگل 21 فروری 2017 03:12

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے ہی ملک کے مصنف پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی، اس فلم میں معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ، فلم کی کہانی معروف بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے 27سالہ شادی کے بندھن کو نوعمر لڑکی سے شادی کرنے کے لئے توڑ دیا تھا ، عرفان خان نے فلم پر پابندی عائد ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی فلم ساز مصطفی سرور فاروقی اور عرفان خان کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’نو بیڈ آف روزز ‘‘ پر بنگلہ دیشی سینمائوں میں پابندی پر مصطفی سرور فاروقی کا کہنا ہے کہ کسی نے حکومت کے کان بھرے ہیں، اس فلم کا ہمایوں احمد سے کوئی تعلق نہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت کے فیصلے پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں حکومت کے اس فیصلے پر بڑی حیرانگی ہوئی ہے، یہ ایک عام سی انسانی کہانی ہے، جو عورت اور مرد کے درمیان تعلق کی عکاسی کرتی ہے، اگر اسے نمائش کی اجازت دے بھی دی جاتی تو اس سے معاشرے کو کوئی نقصان نہیں ہونا تھا ۔

متعلقہ عنوان :