کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ’’رنگون ‘‘ کیلئے میدان میں آگئیں،رنگون سال 2017ء کی بہترین فلموں میں سے ہو گی

منگل 21 فروری 2017 03:12

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کی آئندہ فلم ’’رنگون ‘‘ کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘رنگون’’ سال 2017ء کی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت جذباتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کو ساجد پروڈیوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ‘‘ویرے دی ویڈنگ ‘‘کے حوالے سے کہا کہ ہم مئی میں فلم کی عکسبندی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا کہ اس کی کہانی 4 مختلف خواتین کی زندگیوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر کن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :