ایف سی نے بارودی سرنگ دھماکے سے زخمی 2بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ پہنچا دیا

منگل 21 فروری 2017 03:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے لہڑی کے علاقے گھوری میں بارودی سرنگ دھماکے سے زخمی ہونے والے 2بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے لہڑی میں کلی گھوری کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ آئی ای ڈی کے پھٹنے سے دو چرواہے پائند خان اور شکل خان 12 اور 14 سال کے بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید جھلسے ہوئے دونوں زخمی بچوں کو فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے مزید علاج کیلئے بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں پر دونوں بچوں کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :