آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب

منگل 21 فروری 2017 03:10

لاڑکانہ۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر عزیز سانگی، نائب صدر جاوید احمد شیخ، سیکریٹری ریاض حسین سومرو، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل جتوئی، خزانچی منور رند سمیت مختلف شعبات کے چیئرمینوں بدرالدین دھامراہ، احمد علی چانڈیو، عاشق حسین دایو، حنیف سہاگ، حبیب بڑدی، سید ممتاز علی شاہ، مظہر علی شیخ، محمد اسلم لاڑک، محمد سچل، اکبر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ سیہون شریف کے لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :