ایس ایس پی لاڑکانہ کا مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا نوٹس

منگل 21 فروری 2017 03:10

لاڑکانہ۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ نے ضلع کے مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاڑکانہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے وفد کی صورت میں ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شکایت کی کہ ہم مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے ہیں جہاں شام ڈھلنے کے بعد موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث گینگ کے افراد ہمیں روک کر موٹرسائیکل چھینتے ہیں جس سے ہم تنگ آچکے ہیں جبکہ پولیس کو بروقت اطلاع کے باوجود کارروائی نہیں کی جاتی جس پر ایس ایس پی عمر طفیل نے آئے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیے گئے ہیں کہ ایک ہفتے میں چھینی اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کی جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔