سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کیساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کیخلاف امن ریلی

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء))سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کیساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف یونین کے صدر جاوید میمن کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب سکھر تک امن ریلی نکالی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی میں صحافیوں ، کیمرا مینوں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، سیاسی و سماجی ، مذہبی ، قومپرست جماعتوں ، تاجر تنظیموں ، سرکاری ملازمین ، افسران اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔