وزیر مملکت و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ما اپڈیٹ کیلئے بی آئی ایس پی سروے کا افتتاح کردیا

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی مسعود احمد بنگش اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈو سمیت اسسٹنٹ کمشنرز و رینجرز کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع گھوٹکی کی تمام درگاہوں و عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے تمام درگاہوں و عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں گدی نشینوں کو بھی چاہیے کہ ضلعی انتطامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جاسکیں ۔

جبکہ پرائیویٹ اسکولوں و کالجوں سمیت نجی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ سیکیورٹی کا بندوبست کریں اور اپنے اداروں کی دیواریں بلند کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں دھشت پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم آپس میں متحد ہو کر اپنے دشمنوں کو شکست دیں انہوں نے عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہاکہ درسگاہوں و عبادت گاہوں سمیت اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک لوگوں کی حرکت پر نظر رکھیں اور افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں۔اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایس پیز کے ساتھ ضلع کی درگاہوں کے گدی نشینوں سے اجلاس کریں ۔