ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات میں شفقت رحیم راجپوت ایک بار پھرصدر منتخب ہو گئے

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات میں شفقت رحیم راجپوت ایک بار پھرصدر منتخب ہو گئے، انتخابی نتائج کے مطابق شفقت رحیم راجپوت 575 ووٹ حاصل کر کے صدر، سہیل کھوسو 427 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکریٹری، ارشاد لاشاری 460 ووٹوں کیساتھ جوائنٹ سیکریٹر، سکندر چاچڑ 480 ووٹ لیکر لائبریری سیکریٹری اور فرح دیبا 496 ووٹ لیکر خزانچی منتخب ہو گئے ، نتائج کے اعلان کے بعد وکلاء برادری نے اظہار مسرت کرتے ہوئے پھولوں کے ہار ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔