ْپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے آئی بی اے سکھر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 03:10

سکھر۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے آئی بی اے سکھر کے آڈیٹوریم میں ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا، سیمینار سے کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ ،ڈائریکٹر آئی بی اے سکھر نثار احمد صدیقی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔کمشنر سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کیلئے اہم منصوبہ ہے جس پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس منصوبے سے ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی اور خصوصاٴْ صوبہ سندھ بڑا فائدا حاصل کریگا۔

انہوں نے مذید کہا کہ اس پروجیکٹ سے نئی نسل کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیز سرمایہ کاری کریںگی جس سے ملک میں سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، اور ایسے سیمینار مزید کروانے چاہیں تاکہ نوجوان نسل کو اکنامک کاریڈور کی اہمیت کے بارے میں آگاہی مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی بی اے سکھر میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایک ڈیسک قائم کرنے کی تجویز دی جہاں پر نوجوانوں کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہی دی جاسکے۔

کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ چین نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ کا تعداد بڑھا رہا ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرسکیں، آئیندہ دنوں میں اس اقتصادی راہداری سے بڑے فائدے حاصل ہونگے۔ اس سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے کے پروفیسر سکندر نے سی پیک منصوبے اور اس کے افادیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کاریڈور منصوبے میں پاکستان کی حیثیت جگرافیائی لحاظ سے اہم ہے کیونکہ پاکستان سینٹرل لوکیشن پر ہے، اس منصوبے سے تین کانٹیننٹس کے 3بلین لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :