پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 22:27

سکھر۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے عنوان سے پبلک اسکول سکھر میں ایک سیمینار منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز عبدالباری اندھڑ، ڈپٹی کمشنر سکھروحید اصغر بھٹی، پروفیسر ضمیر حسین و دیگر نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبہ سے نہ صرف ملک کے روڈ رستے مواصلات کا نظام بلکہ ریلوے کے نظام میں بھی بہتری آئیگی، اور ملک میں صنعتی زون بھی قائم ہو نگے، انہوں نے کہا ک ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے کی منصوبوں پر کام جاری ہے، جو سی پیک کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلہ کو توانائی کے استعمال کراچی بندر گاہ اور سرکولر ریلوے کراچی کا منصوبہ بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے، تمام منصوبہ کے نتیجہ میں سندھ میں بیروزگاری میں کمی اور نوجوانوں کو روزگار میسر ہو گا، مقررین نے کہا کہ دشمن ملک کے ایجنڈا پر کام کرنے والے دہشتگردی کے زریعہ ملک سے سی پیک منصوبہ کی ناکامی کی کوششیں کر رہے ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، کیونکہ سی پیک سے ملک کے عوام کا مستقبل وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :