ْ اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیجانب سے چار سدہ دہشتگردی میں شہادتوں پراظہار افسوس

منگل 21 فروری 2017 22:27

سکھر۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیجانب سے چار سدہ دہشتگردی واقعہ میں شہادتوں پراظہار افسوس کیا ہے ،تاجر سیکریٹریٹ شاہی بازار میں تاجر تنظیموں کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن ، جس میں جنرل سیکریٹری گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ و دیگر نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تاجر برادری و عوام حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرے تاکہ دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ چارسدہ میں سات شہریوں کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔