لاہور، چارسدہ دہشت گردی کے بعد سکیورٹی حکام بر وقت کچہری پہنچ گئے

منگل 21 فروری 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) گزشتہ روز چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد سکیورٹی حکام فوری طورپر ماڈل ٹائون کچہری پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نذر عباس کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ماڈل ٹائون کچہری کے سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا اور کچہرمیں ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وکلاء اورسائلین اپنی اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ماڈل ٹائون کچہری سے ملحقہ پارکنگ میں کھڑی کریں۔

متعلقہ عنوان :