لاہور،پنجاب میں دہشت گردو ںکے خلاف آپریشن سے متعلق حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں،چوہدری پرویز الٰہی

ر اپنے صرف ایک وزیر کو پکڑلیں تو پنجاب سے دہشت گردی ختم ہوجائیگی،رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق)

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردو ںکے خلاف آپریشن سے متعلق حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں۔حکمران اپنی نیت ٹھیک کریں اور اپنے صرف ایک وزیر کو پکڑلیں تو پنجاب سے دہشت گردی ختم ہوجائیگی۔ گزشتہ روز چیئرنگ کراس بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی کیپٹن(ر) احمد مبین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران رینجر سے مل کر آپریشن نہی کرتے بم دھماکوں جیسے واقعات پر ہم افسوس ہی کرسکتے ہیں۔

آپریشن کے حوالے سے حکمرانوں کی نیت درست نہیں ان کی نیت ٹھیک کرنا پڑے گی تو سب کچھ ازخود ٹھیک ہوجائے گا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ صل مسئلہ سہولت کار ہیں۔

(جاری ہے)

چند ایک سہولت کار حکومت میں بھی شامل ہیں۔ جب ایک وزیر کو پکڑلیا جائے گا تو سارے راز کھلتے جائیں گے اور معاملات ازخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت رینجرز کو آپریشن کرنے دے۔

فوجی عدالتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس معاملے میں بھی حکومت کی بدنیتی شامل ہے۔ حکومت نے جب اپنے لیے قانون سازی کرنی ہوتو دس منٹ میں قانون پاس ہوجاتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے حوالے سے افغانستان بھی دہشت گردوں کا سرغنہ ہے۔ حکومت اگر دو سال پہلے صوبے میں آپریشن ہونے دیتی تو اڑھائی ہزار لوگوں کی جانیں دہشت گردی کی نظر نہ ہوتیں۔

حکومت بھارت سے تجارت اس لیے ختم نہیں کررہی کہ تجارت حکمرانوں کا اپنا ایجنڈا ہے۔ ایک دو رزو میں حکومت کی نیت سامنے آجائے گی۔ انہوںنے تجویز پیش کی کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج کے حصول کے لئے پورے پنجاب میں ایک ہی وقت میں آپریشن کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ لیکن اس سے قبل حومت کو اپنا ہوم ورک مکمل کرناچاہیے قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے اپے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کیپٹن(ر) امحمد مبین کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی۔