لاہور، ریونیو اتھارٹی کے پنجاب کی صنعتوں اور مارکیٹوں میں چھاپوں کے خلاف صنعت کار اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذیلی ادارے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے پنجاب کی صنعتوں اور مارکیٹوں میں چھاپوں کے خلاف لاہور کے صنعت کار اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لاہورکے صنعتی زون سمیت مختلف مارکیٹوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہروں کی کال لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

شہر کے صنعتکاروں اور تاجروں کا مطالبہ تھا کہ ایف بی آر صنعتوں اورمارکیٹوں میں چھاپے مار کر کاروباری ماحول کو متاثر کررہی ہے لہٰذا ان چھاپوں کا سلسلہ فوری طورپر بند کیاجائے۔ صنعتوں اور مارکیٹوں میں کاروباری ماحول کو بحال کیا جائے لاہورچیمبر آف کامرس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں دو تار گروپس آپس میں الجھ پڑے تاجر رہنمائوں نے کہا کہ اگر ایف بی آر نے چھاپوں کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج پورے پنجاب تک پھیلادیاجائے گا۔(قیوم زاہد) 02-17/--

متعلقہ عنوان :