Live Updates

لاہور،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے ،اداروںاورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے،میاں عرفان دولتانہ

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے نہیں بلکہ اس صوبے ،اداروںاورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے یہ طالع آزماٹولہ مکمل طورپرناکام ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میںاصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوںپراترآئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے منصوبوںکی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کے مدح سرائی پرمجبورہوجائیںگے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی حالات ایسے ہیں کہ عمران خان کو اپنی تشہیر کا موقع مل گیا ہے اور وہ اسلام آباد میںدھماچوکڑی مچاتے ہیںمگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقی باتوںپرعوام کان نہیںدھرتے کیونکہ عوام کی نظریںاقتصادی راہداری پر اور2018تک ملک سے تاریکیوںکے خاتمے پرہیں، خان صاحب کو جن جوانوںنے سپورٹ کیاتھاآج وہ جوان ان سے متنفرہوکرنوازشریف کے قافلے میںشامل ہورہے ہیں۔ 02-17/--389
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات