لاہور، قتل کے مقدمہ میں عمر قید کے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔ ملزم محمد اقبال کے وکیل نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے سال2014ء میں شہری مشتاق کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود اپیل کنندہ کو سزا کا حکم بنایا ہے لہذا عدالت سزا کالعدم قرا ردے کر بری کرنے کا حکم دے جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت نے حقائق کے مطابق سزا سنائی لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ہڈیارہ کے رہائشی ملزم محمد اقبال کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :