لاہور،پانچ بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لاہو رہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے پانچ بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی اور بچوں کو باپ کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

عداللت میں شاہدرہ کی رہائش ناہید رمضان نے درخواست دائر کی کہ اس کے شوہر نے علیحدگی کے بعد بچوں کو زبردستی اپنے ہمراہ رکھا ہے عدالت بازیاب کرواکر اس کے حوالے کرے۔ عدالت میں درخواست گزار کے شوہر نے بچوں کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کررہا ہے جبکہ بچوں نے بھی والد کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہرکی جس پر عدالت نے بچوں کو باپ کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے ناہید رمضان کی درخواست مسترد کردی۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :