لاہور، حکومت پنجاب نے 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 29 کروڑ کی منظوری دے دی

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 55 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی کل 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 29 کروڑ 12 لاکھ28 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 55 ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع حافظ آباد میں وانیکا تارار سے لے کر چک بھٹی ٹرن برآستہ بہک احمد یار، ٹھٹھہ بھامہ و نارووال کل لمبائی 27.40 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و بہتری کیلئے 64 کروڑ 5 لاکھ 68 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کیلئے 56 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ چیف منسٹر انیشی ایٹو کے تحت برسرِ روزگار خواتین کیلئے سکوٹی کی فراہمی کیلئے 9 کروڑ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :