لاہور، ہوابازی مہتاب عباسی سمیت وزیراعظم کے مشیران کو کام سے روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

منگل 21 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ نے مشیر ہوابازی مہتاب عباسی سمیت وزیراعظم کے مشیران کو کام سے روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پہلے وفاقی حکومت کا موقف سنیں گے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے وزیراعظم کے مشیروں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فاضل چیف جسٹس نے قرار دیا کہ مشیروزیر کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مشیر کاعہدہ سیاسی ہے آئینی نہیں۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے وزیراعظم کے مشیران کی تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم 5سے زائد مشیر نہیں رکھ سکتے لیکن وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر پانچ سے زائد مشیر رکھے ہیں لہٰذاان کی تقرری کو کالعدم قرار دیاجائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سی27فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :