چنیوٹ،پنجاب حکومت جلد از جلد تمام روڈ کو ون وے کرے اگر ون وے نہ کئے گے تو ہرٹال کرے گے،میاں محمد یوسف خیالی

منگل 21 فروری 2017 22:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پنجاب حکومت جلد از جلد چنیوٹ کے تمام روڈ کو ون وے کرے اگر ون وے نہ کئے گے تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کے خلاف ہرٹال کرئیگی ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میاں محمد یوسف خیالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سب سے زیادہ حادثات چنیوٹ کی سڑکوں پر ہو رہے ہیں روزانہ پندرہ سے بیس حادثات ہوتے ہیں جن میں اکثر افراد جان کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ زخمی افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں ضلع کے ایم پی اے اور ایم این اے کی نااہلی کیوجہ سے پہلے بھی پانچ دفعہ آنے ولی رقم واپس جا چکی ہے چنیوٹ کی سڑکوں کے لیے آنے والی رقم لاہور میں میٹرو بس اور اورنج لاین ٹرین پر خرچ ہو تی ہے جبکہ چنیوٹ کی عوام سڑکوں پر حادثات کی وجہ سے مر رہی ہے اگر پنجاب حکومت نے چنیوٹ کے چاروں روڈز کو ون وے نہ کرنے کا اعلان کیا تو ڈسڑکٹ بار حکومت پنجاب اور ایم این اے او ر ایم پی اے کے خلاف ہرٹال کرئے گی

متعلقہ عنوان :