شعبہ حادثات اپریشن تھیٹر و دیگر منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں تعمیر اتی کام جلد مکمل ہو جائیگا،پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی

منگل 21 فروری 2017 22:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات وحیوانات عبیداللہ جان بابت ڈسٹر کٹ چیئرمین زکواة داد خان علیزئی چیئرمین بلدیہ نعمت جلا ل زئی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین احمدجان ناصر ایڈوکیٹ انجینئر عصمت شبوزئی اورعالم جان حمزہ زئی نعمت شبوزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کالونی جدید لیبارٹری ایڈمنسٹر یٹو بلاک شعبہ حادثات اپریشن تھیٹر او پی ڈی لانڈری کنیٹن لابیئریری مردہ خانہ پارکنگ آئی سی یو کی تعمیر ومرمت پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں تعمیر اتی کام جلد تکمیل تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ مارچ سے میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز ہورہا ہے حکومت ہسپتال میں جدید آلات مشینری اورمتعلقہ شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کریگی انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں جس سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا انہوں نے کہا کہ تعمیر اتی کام معیاری بنیادوں پرجاری ہے ناقص کام کا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ماضی میں تما م ترقیاتی منصوبے کا غذات کی حدتک ہوا کرتے تھے آج تما مکام زمین پر نظر آرہا ہے ہر کوئی ہمارے کام کا معائنہ اور معیاری کام کو ذاتی طورپر چیک کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کو 10کروڑ روپے کے فنڈز سے ابنوشی اسکمیسز کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں ہائی اسکولز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے زراعت کے فروغ کے لیے سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا حلقے میں ڈیمز کی تعمیر پرخصوصی توجہ ہے شہر جان کڈی پر 40کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ڈیم تعمیر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ 15مارچ کو پورے جنوبی پشتونخواہ کے عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں یہ ہمارے مستقبل کے معماروں کے لیے زندگی اورموت کامسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے مردم شماری کی بڑی اہمیت ہے 13لاکھ افغان کڈوال یو ایس ایچ سی ار میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں انھیں بنیاد بناکر مرد م شماری کے بائیکاٹ کی کوششوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ترقی یافتہ اقدام مردم شماری کی اہمیت سے اگا ہ ہیں اس لیے آج انہوں نے عروج حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے لیے پورے صوبے میں لاکھوں پودے لگا ئے جائینگے ۔