ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی چار سدہ حملے کی شدید مذمت ، شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
چارسدہ خود کش بم دھماکہ میں ملوث سفا ک دہشت گرد آپریشن ضرب عضب میں بچ جانے والے دہشت گردوں کی باقیات ہیں جنہو ں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت پورے ملک میں بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، فاروق ستار
منگل 21 فروری 2017 22:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے اور اس میں موجود خامیوں کا از سر ِ جائز ہ لیاجائے تاکہ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور دہشت گردوں کامنظم انداز میں قلع قمع کیاجاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات سے کسی قوم کو جھکایا نہیں جاسکتا ، پاکستانی قوم متحد ہے اور متحد رہے گی اور اسی اتحاد کے ذریعے انشاء اللہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہوگا ۔انہوں نے خود کش بم دھماکہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ انہوں نے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے سلسلے کے خاتمہ کیلئے قومی اجلاس بلایاجائے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی شریک کیاجائے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اور مثبت حکمت تربیت دی جائے ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.