شیراکوٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر 28سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

منگل 21 فروری 2017 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) شیراکوٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر 28سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ بابو صابو مین بازار کا رہائشی نوید بیوٹی پارلر پر کام کرتا تھا گزشتہ روز اس کا اپنے رشتے الیاس سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر الیاس نے چھری سے اس کے دل پر وار کیا جس کے باعث نوید شدید زخمی ہوگیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حوالات میں بند کرتے ہوئے مقتول کی نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :