جب کوئی حکم امتناعی نہیں تو پھر آیان علی کے بیرون ملک جانے پرکیوں پابندی ہے،اس معاملے پرپہلے سے موجود عدالتی فیصلہ بدستور موثرہے جس پرعملد رآمد ہوناچاہئے،سپریم کورٹ

منگل 21 فروری 2017 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جب کوئی حکم امتناعی نہیں تو پھر آیان علی کے بیرون ملک جانے پرکیوں پابندی ہے ، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ماڈل آیان علی کی جانب سے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی در خواست کی سماعت کی، اس موقع پرچیف جسٹس نے کہاکہ اس معاملے پرپہلے سے موجود عدالتی فیصلہ بدستور موثرہے جس پرعملد رآمد ہوناچاہئے اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہم نوٹس لے سکتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹادی۔

متعلقہ عنوان :